ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی حملے کو مکمل جنگ تصور کیا جائے گا۔
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملے کی دھمکی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران نے کہا کہ کسی بھی حملے کو مکمل جنگ تصور کیا جائے گا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی، ہماری فوج بدترین صورتحال کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق امریکی فوجی نقل و حرکت کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے اور کسی محدود یا سرجیکل حملے کا بھی سخت ترین جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ ہماری بڑی فورس ایران کی طرف بڑھ رہی ہے، کئی جہاز ایران کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ احتیاط کے طور پر ایران کے قریب فورسز تعینات کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔ ایرانی کن اہداف کو نشانہ بنانا ہے؛ پینٹاگون نے ٹرمپ کو فہرست تھما دی