متحدہ عرب امارات کا وٹس ایپ اکاونٹ بناکرمبینہ بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا گیا
منگل کے روز درخواست پر سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد نے کی
ملزم کے وکلاءشاہد رضا خان اور محمد بلال داودزئی نے بتایاکہ اس کے موکل منصور خان ساکن اچینی پایاں پر الزام ہے کہ اس نے خود کو کالعدم تنظیم کا کارندہ ظاہر کرکے پشاورکے بارگین ڈیلر سے ایک کروڑ بھتہ طلب کیا جبکہ اسے دھمکی آمیز کالز اور میسجزبھی بھیجے جس پر سی ٹی ڈی پشاورنے اینٹی ٹیرارزم ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت 26اکتوبر مقدمہ درج کیا
ملزم کو 8نومبر کو سی ٹی ڈی نے گرفتارکیااور موبائل فون بھی برآمد کیا جبکہ اس کا مذکورہ وٹس ایپ نمبراسوقت فعال تھا
انہوں نے بتایاکہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں اورکیس میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے
مقدمے میں معاون ملزم مبشرخان اس وقت جیل میں ہے۔