حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
10 ، 10 ہزار روپے لیکر اپنی فیملی ٹری میں افغان شہریوں کو شامل کیا،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ Home / پاکستان /

10 ، 10 ہزار روپے لیکر اپنی فیملی ٹری میں افغان شہریوں کو شامل کیا،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

ایڈیٹر - 26/11/2026
 10 ، 10 ہزار روپے لیکر اپنی فیملی ٹری میں افغان شہریوں کو شامل کیا،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

لوگوں نے 10 ، 10 ہزار روپے لیکر اپنی فیملی ٹری میں افغان شہریوں کو شامل کیا،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ایس ایم عتیق شاہ عدالت کے سامنے ہزاروں جعلی نکاح نامے اور جعلی شناختی کارڈز کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ چیف جسٹس کے ریمارکس درخواست گزاروں کے وکیل کفایت اللہ نے بتایا کہ پاراچنار کے چھ شہریوں کے شناختی کارڈز افغان سٹیزن کارڈز کی وجہ سے منسوخ کیے گئے ہیں نادرا نے ان میں سے تین درخواست گزاروں کے شناختی کارڈز بحال کردیئے ہیں تاہم باقی تین کے شناختی کارڈز تاحال بحال نہیں کیے گئے۔ وکیل نےموقف اختیار کیاکہ درخواست گزار پاکستانی شہری ہیں اور شناختی کارڈز کی منسوخی کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ انہیں ملک سے ڈی پورٹ کیے جانے کا خدشہ بھی لاحق ہے چیف جسٹس نے درخواست گزاروں کو ہدایت کی کہ وہ نادرا کے دفتر میں پیش ہو کر متعلقہ فورم کے سامنے اپیل دائر کریں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لوگوں نے دس، دس ہزار روپے لیکر اپنی فیملی ٹری میں افغان شہریوں کو شامل کیا ہے ہمارے سامنے ہزاروں جعلی نکاح نامے اور جعلی شناختی کارڈز کے معاملات سامنے آئے ہیں۔