باجوڑ: پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرِ نگرانی انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ باجوڑ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ اس سلسلے میں باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں رکن ایڈوائزری کونسل حاجی لعلی شاہ پختونیار نے گیند کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، جبکہ اس موقع پر ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔باجوڑ سپورٹس کمپلیکس آمد پر باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے حاجی لعلی شاہ پختونیار کا پرتپاک استقبال کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع باجوڑ میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کھیلوں سے وابستہ تمام ایسوسی ایشنز کے ساتھ یکساں تعاون کیا جائے گا تاکہ ضلع میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فروغ مل سکے۔تقریب کے اختتام پر باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے حاجی لعلی شاہ پختونیار کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔ اس موقع پر باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کی انتظامیہ نے تقریب میں شرکت اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا