پنجاب اسمبلی میں سماجی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع کر دی گئی۔ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بین کرنے کیلئے اپوزیشن رکن فرخ جاوید مون نے استدعا کر دی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان میں آج کل تک ٹاک مافیا لائیو چیٹ کے ذریعے فحاشی و عریانی کو فروغ دے رہا ہے، نوجوان نسل خاص طور پر بچوں کو بے حیائی کی طرف راغب کیا جارہا ہے۔ متن کے مطابق نوجوان لڑکے لڑکیاں آپس میں مخش گفتگو کرتے ہیں، نوجوان لڑکے لڑکیاں ایک دوسرے کو غلط حرکات کرنے کا کہتے ہیں، یہ عمل ہمارے اسلامی معاشرے کیلئے کبھی بھی قابل برداشت نہیں، نوجوان نسل سستی شہرت اور پیسے کی خاطر دھڑا دھڑ ٹک ٹاک کی جانب راغب ہورہے ہیں۔