واشنگٹن۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان میں سیلاب سے اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی پر پاکستانی عوام سے تعزیت کی۔ آئی ایم ایف کے نمائندے ماہر نیچی نے کہا کہ پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے، سیلاب کے نقصان کی صورتحال مسلسل تبدیل ہو رہی ہے۔ ماہر بیچی کا کہنا تھا کہ توسیعی فنڈ سہولت کا مشن اس بات کا جائزہ لے گا کہ کیا پاکستان کی مالیاتی پالیسیاں اور ایمر جنسی صورت حال سے نمٹنے کے اقدامات اس بحران سے مؤثر طور پر نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یا نہیں ؟ انہوں نے کہا کہ ای ایف ایف اور آر ایس ایف سہولیات بیرونی اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) سے رابطے کی ہدایت کی تھی۔