حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن ۔ Home / باجوڑ /

باجوڑ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن ۔

تعدد گاڑیاں تھانوں میں بند گاڑیوں کی پروفائلنگ نہ کرنے پر کاروائی کا انتباہ

باجوڑ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن ۔

باجوڑ ۔موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر ضلع بھر میں تمام گاڑیاں خصوصاً نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائلنگ نہایت ضروری قرار دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے سخت کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور متعدد گاڑیوں کو تحویل میں لے کر مختلف تھانہ جات میں بند کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اگر کسی نے اپنی گاڑی کی پروفائلنگ بر وقت مکمل نہ کی تو ایسی گاڑیاں رکھنے والے مالکان کیخلاف قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی ، لہذا عوام محکمہ ایکسائز دفتر سول کالونی خار جا کر اپنی گاڑیوں کی بر وقت پروفائلنگ کریں، واضح رہے کہ بغیر کاغذات گاڑیوں کی پروفائٹنگ نہ صرف قانونی تقاضا ہے بلکہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے بھی ناگزیر ہے۔