اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعہ کو فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے پیش کی گئی مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور کی
یہ قرارداد 142 ممالک کی اکثریت سے منظور ہوئی جبکہ اسرائیل اور امریکا سمیت 10 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا
عرب میڈیا کے مطابق 7 صفحات پر مشتمل یو این اعلامیہ جولائی میں سعودیہ، فرانس کی میزبانی میں بین الاقوامی کانفرنس کا نتیجہ ہے
دوسری جانب اسرائیل نے دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ کا اعلامیہ مسترد کر دیا
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے گزشتہ روز فلسطینی مغربی کنارے میں نئی متنازع آباد کاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کرتے ہوئے دو ریاستی حل کی طرف جانے اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا انکار کیا
رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اس موقع پر کہا کہ 'یہ زمین ہماری ہے اور ہم اپنا وعدہ پورا کرنے جارہے ہیں کہ یہاں کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی