وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وفد میں شامل ہیں۔
معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وفد میں شامل ہیں۔
قطری وزیر ثقافت شیخ عبدالرحمان بن حمد نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔