حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایشیا کپ میں پاک-بھارت میچ کے بعد ہینڈشیک نہ ہونے پر تنازع؟ Home / کھیل /

ایشیا کپ میں پاک-بھارت میچ کے بعد ہینڈشیک نہ ہونے پر تنازع؟

رپورٹ : تحسین اللہ

ایشیا کپ میں پاک-بھارت میچ کے بعد ہینڈشیک نہ ہونے پر تنازع؟

ایشیا کپ میں پاک-بھارت میچ کے بعد ہینڈشیک نہ ہونے پر تنازع
دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج میچ کے دوران پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کے درمیان روایتی ہاتھ ملانے کا عمل نہ ہو سکا۔
ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان سریا کمار یادو نے پاکستانی کپتان سلمان علی اغا سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ میچ کے اختتام پر جب پاکستانی کھلاڑی گراؤنڈ میں موجود رہے اور ہینڈشیک کے منتظر تھے، بھارتی ٹیم براہِ راست ڈریسنگ روم کی طرف چلی گئی اور دروازہ بند کر دیا گیا۔
ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد دونوں ملکوں کے شائقین میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ مبصرین کا کہنا ہے کہ کھیل میں اس طرح کے رویے کھیل کی روح کے منافی ہیں۔
یاد رہے کہ پاک-بھارت مقابلے ہمیشہ سے ہی جذباتی ماحول میں کھیلے جاتے ہیں لیکن اس بار معاملہ کھلاڑیوں کے رویے پر بھی سوال اٹھا رہا ہے۔