حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ضم اضلاع میں اے آئی پی ہیلتھ ملازمین 8 ماہ کی تنخواہ سے محروم Home / پاکستان /

ضم اضلاع میں اے آئی پی ہیلتھ ملازمین 8 ماہ کی تنخواہ سے محروم

ایڈیٹر - 14/09/2025
ضم اضلاع میں اے آئی پی  ہیلتھ ملازمین 8 ماہ کی تنخواہ سے محروم

پشاور ۔ضم اضلاع میں اے آئی پی کے تحت بھرتی ہونیوالے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس گزشتہ آٹھ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مالی مشکلات کا شکار
ہو گئے ہیں، مقامی قیادت کے مطابق ہیلتھ ملازمین ضم اضلاع میں سکیورٹی خطرات کے با وجود گزشتہ 4 سال سے مسلسل ڈیوٹی انجام دے  رہے ہیں، تاہم اب تک نہ تو ان ملازمین کو مستقل کیا گیا اور نہ گزشتہ 8 ماہ سے واجب الادا تخوا ہیں ادا کی گئیں ، 15 ستمبر بروز پیر سے تمام اضلاع میں علامتی احتجاج کا آغاز کیا جائے گا، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 22 ستمبر سے تمام سروسز کا بائیکاٹ اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائیگا۔