حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ریسکیو 1122 باجوڑ نے ڈینگی سے بچاؤ مہم کا آغاز کردیا۔ Home / باجوڑ /

ریسکیو 1122 باجوڑ نے ڈینگی سے بچاؤ مہم کا آغاز کردیا۔

ریسکیو 1122 باجوڑ نے ڈینگی سے بچاؤ مہم کا آغاز کردیا۔

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باجوڑ  امجد خان کے زیر نگرانی ریسکیو 1122 باجوڑ کے اہلکاروں نے ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق آگاہی مہم چلائی۔ ڈینگی ایک خطرناک بیماری ہے جو مچھر کے کاٹنے سے ہوتی ہے۔
ڈینگی مرض سے بچاؤ کے حوالے سے ریسکیو 1122 اہلکاروں نے آگاہی مہم چلائی جسمیں ڈینگی مچھر اور مرض سے بچاؤ کے متعلق معلومات عوام تک پہنچائی گئی۔ عوام میں ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق آگاہی پمپلٹ بھی تقسیم کئے گئے تا کہ عوام اپنے آپ کو ڈینگی کے مرض سے بچا سکے۔ ریسکیو اہلکاروں نے عوام سے اپیل کی کہ سب ملکر ڈینگی کے خلاف مہم میں ریسکیو 1122 باجوڑ کا ساتھ دیجئے۔