حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔الخدمت فاونڈیشن اب تک کروڑوں روپے خرچ کرچکے ہیں۔2 لاکھ سے زیادہ متاثرین کو پکا پکایا کھانا، 15 ہزار افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کرچکے ہیں۔ Home / باجوڑ /

باجوڑ۔الخدمت فاونڈیشن اب تک کروڑوں روپے خرچ کرچکے ہیں۔2 لاکھ سے زیادہ متاثرین کو پکا پکایا کھانا، 15 ہزار افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کرچکے ہیں۔

باجوڑ۔الخدمت فاونڈیشن اب تک کروڑوں روپے خرچ کرچکے ہیں۔2 لاکھ سے زیادہ متاثرین کو پکا پکایا کھانا، 15 ہزار افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کرچکے ہیں۔

 باجوڑ۔29 جولاء 2025 سے آج تک جاری رسکیو اینڈ ریلیف آپریشن پر اب تک کروڑوں روپے خرچ کرچکے ہیں۔2 لاکھ سے زیادہ متاثرین کو پکا پکایا کھانا، 15 ہزار افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کرچکے ہیں۔شیرزادہ قاصر۔صدرالخدمت فاونڈیشن باجوڑ شیرزادہ قاصر نے جنرل سیکرٹری تاج محمد،افتخار احمد کوآرڈینیٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ،عارف اللہ ترجمان جماعت اسلامی باجوڑ ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 29 جولائی کے ملٹری آپریشن کے آغاز ہی سے ہم نے باد سیا ماموند کے مقام پر ریسکیو اینڈ ریلیف کیمپ قایم کیا تھا جہاں روز اول سے سینکڑوں خاندانوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ فراہم کی۔روزانہ ہزاروں افراد کو پکا پکایا کھانا، ٹھنڈے مشروبات،صاف پانی ودیگر اشیائے ضرورت مہیا کی جارہی تھی۔بیماروں کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں الخدمت فاؤنڈیشن کا ماہر طبی عملہ تین جدید ایمبولینسز کے ہمراہ خدمات سرانجام دے رہے تھے۔متاثرین کے جانوروں کے لیے بھی ویٹرنری ڈاکٹرز موجود تھے۔اس کے علاوہ ان جانوروں کے لیے چارے اور پانی کا اہتمام بھی باقاعدگی کے ساتھ کیا جارہا تھا۔باد سیاہ میں 11 روز ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری رہا جس میں ہمارے سینکڑوں رضاکاروں نے حصہ لیا۔بہت بڑے پیمانے پر متاثرین کی نقل مکانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے 11 اگست کو نیو خان سبزی منڈی خار باجوڑ میں رسپانس سنٹر قایم کیا جہاں ضلعی ٹیم اور سینکڑوں رضارکار آج تک متاثرین کی بہترین خدمت کے لیے موجود ہیں۔صدر الخدمت فاونڈیشن باجوڑ کا کہنا تھا کہ رسپانس سنٹر میں ہم نے الخدمت کیچن کا بھی آغاز کیا جہاں ہزاروں متاثرین کے لیے روزانہ دوپہر اور شام کا کھانا تیار کیا جارہا ہے. اب تک 15 بڑے جانور، اور تقریباً 100 عدد دنبے، بکرے زبح کرکے ان کا  پکاپکایا گوشت متاثرین میں تقسیم کر چکے ہیں۔کل ملا کر اب تک 2 لاکھ سے زیادہ متاثرین ماموند کو پکا پکایا کھانا فراہم کر چکے ہیں۔باد سیاہ ماموند کے علاوہ باجوڑ کے طول و عرض میں مقیم متاثرین کے لیے اب تک100سے زیادہ فری میڈیکل کیمپس منعقد کیے جاچکے ہیں۔ان میں 2 جدید ایئرکنڈیشنڈ موبائل ہیلتھ یونٹس جو کہ دراصل جدید چلتے پھیرتے ہسپتال ہیں جس میں مریضوں کے لیے ڈاکٹرز، لیبارٹری سمیت فارمیسی اور الٹراساونڈ کہ سہولت موجود ہیں آج تک متاثرین کی خدمت کے لیے باجوڑ میں موجود ہیں. ان موبائل ہیلتھ یونٹس کے علاوہ کم از کم 5 جدید ایمبولینسیز بھی ہم وطنوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔الخدمت فاونڈیشن کے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکیس،نرسسز تمام متاثرین کو بلاتفریق مفت طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ہمارے مفت سہولیات سے اب تک کم ازکم 15 ہزار افراد مستفید ہو چکے ہیں جس پر 17 لاکھ روپے سے زیادہ خرچ کر چکے ہیں۔جن ڈونرز حضرات نے میڈیسن کی مد میں ڈونیشنز کی ہیں وہ اس میں شمار نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بعض متاثرین کو رہایش کا مسلہ درپیش تھا جن میں چند سڑک کے کنارے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔الخدمت فاونڈیشن باجوڑان متاثرین کو 300 عدد ترپالین، 1000 عدد مچھردانیاں، 100 عدد خیمے، منرل واٹر کے ہزاروں بوتلیں مہیا کر چکا ہے۔چھوٹے بچوں کو ٹافیاں، کھولنے او دیگر خوراکی اشیاء باقاعدگی کے ساتھ مہیا کی جارہی ہیں۔خواتین کے لیے علیحدہ فری میڈیکل کیمپس منعقد کیے جاچکے ہیں جہاں سینکڑوں خواتین کو مفت طبی سہولیات فراہم کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ دیگر خواتین کو سینکڑوں ہاء جین کیٹس، کیچن کا سامان، ریڈی میڈ کپڑے، شوز اور دیگر اشیائے ضرورت مہیا کرچکے ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ میڈیکل ڈاکٹرز کے علاوہ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کا تعاون بھی جاری ہے جنہوں نے درجنوں مقامات پر فری میڈیکل کیمپس لگاکر سینکڑوں متاثرین ماموند کو مفت ہومیوپیتھک ادویات فراہم کیے ہیں۔الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ 16 ستمبر کو باجوڑ میں بنو قابل پروگرام لانچ کرنے جارہے ہیں۔باجوڑ کے تمام عمر کے افراد خصوصا نوجوان اس موقعے سے فائدہ اٹھا کر ذیادہ سے ذیادہ ان لائن رجسٹریشن کرائیں۔بنو قابل پروگرام کے تحت نوجوانوں اور خواتین کو مفت آء ٹی کورسسز کی تعلیم دی جائیگی۔