حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سوشل میڈیا پر بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل، سی سی پی او کا سخت نوٹس، ملوث ملزمان گرفتار کرلیا Home / پاکستان /

سوشل میڈیا پر بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل، سی سی پی او کا سخت نوٹس، ملوث ملزمان گرفتار کرلیا

سوشل میڈیا پر بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل، سی سی پی او کا سخت نوٹس، ملوث ملزمان گرفتار کرلیا

پشاور :- سوشل میڈیا پر بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان نعمان حیات اور زیشان حیات پسران حیات خان ساکنان گلبرگ نمبر 1 کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے اپنی دکان میں کم عمر شاگرد پر تشدد کیا اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔سی سی پی او پشاور نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات بالخصوص بچوں پر تشدد ناقابلِ برداشت ہے، ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

پشاور پولیس