حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
کم نتائج دینے والے سکولوں سربراہوں کے دور دراز سکولوں میں تبادلے یا تنزلی کا فیصلہ Home / پاکستان /

کم نتائج دینے والے سکولوں سربراہوں کے دور دراز سکولوں میں تبادلے یا تنزلی کا فیصلہ

 کم نتائج دینے والے سکولوں سربراہوں کے دور دراز سکولوں میں تبادلے یا تنزلی کا فیصلہ

پشاور ۔ڈائریکٹوریٹ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے محکمہ تعلیم کے حکام کی ہدایت پر میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 40 فیصد سے کم نتائج دینے والے 141 سکول سربراہوں کی فہرستیں سیکرٹری تعلیم کو ارسال کردی ہیں، ان میں 112 طلباء اور 29 طالبات سکولوں کے سربراہان شامل ہیں، ذرائع کے مطابق 40 فیصد سے کم نتائج دینے والے سکولوں سربراہوں کے دور دراز سکولوں میں تبادلے یا تنزلی کا فیصلہ ہوگا، ان میں گریڈ 17 کے ہیڈ ماسٹرز اور گریڈ 18 اور 19 کے پرنسپل شامل ہیں پشاور کے 15 سکولوں کے نتائج بھی 40 فیصد سے کم آئے ہیں ان میں جی ایچ ایس شاہی بالا منکر او اویز کی سول کوارٹرز پشته خره پایان کتی پایان سلوان کینٹ نمبر 4 کینٹ تر کال بالا سفید ڈھیری ما شو گر نوتھیہ جدید حاجی ہانڈو شامل ہیں۔