چوری چکاری کیخلاف سرکل ڈی۔ایس۔پی خار عبد العزیز کی نگرانی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ خار رشید احمد کی قیادت میں بڑی کارروائی کے دوران 7 افراد پر مشتمل پورا گینگ گرفتار کر لیا گیا۔
کارروائی کے دوران موقع پر ہی سرقہ شدہ سامان برآمد کرلیا گیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا سامان، جن میں کٹر، چنئ اور ہتھوڑی وغیرہ شامل ہیں، بھی برآمد کرلیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے دیگر وارداتوں کے بارے میں بھی تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے سہولت کاروں اور ممکنہ نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔
عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے اردگرد مشکوک افراد اور سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں، کیونکہ جرائم پیشہ عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے عناصر کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ معاشرے کے امن کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔
پولیس کی طرف سے عوام الناس کو یقین دلایا جاتا ہےکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس ہر وقت چوکس ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی عوام کے امن و سکون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ترجمان باجوڑ پولیس