لوئر دیر میں ٹی-ایم-اے ریسٹ ہاؤس ثمرباغ میں سپیشل کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر دیر لوئرمحمد عارف خان کے ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹی ایم اے ریسٹ ہاؤس ثمرباغ میں بازاروں کے مسائل کے حوالے سے ایک سپیشل کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
کھلی کچہری اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ ذیشان نجیب کے سربراہی میں منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ احسان اللہ، سب ڈویژنل پولیس آفیسر علیم خان، تحصیل میونسپل افسر ثمرباغ امجد رضاء ، تحصیل میونسپل آفیسر نور الامین ، ایس ایچ او ثمرباغ نور اکبر، ٹریفک آفیسر سجاد علی اور علاقائی مشران و کاروباری حضرات نے شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ نے تمام محکموں سے آئے ہوئے آفسران اور علاقائی مشران کو کھلی کچہری میں خوش آمدید کہا اور بتایا کہ مذکورہ کھلی کچہری سپیشل بازار مسائل کے حوالے سے ہیں تاکہ متعلقہ محکموں کے افسران کے نوٹس میں لا کر مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے۔
کھلی کچہری میں شرکاء نے بازاروں سے رش ختم کرنے کیلئے ہتھ گاڑیوں و دیگر روڈ کنارے کاروبار کیلئے متبادل جگہ کے تعین کرنے، بازاروں میں نکاسی بہتر بنانے، عوام کو معیاری اشیاء کے فراہمی یقینی بنانے و دیگر صفائی ستھرائی کے حوالے سے مسائل زیرِ بحث ائی .اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ نے مذکورہ مسائل بروقت حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی۔