باجوڑ۔ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف تھانہ سالارزئی پولیس کی بڑی اور کامیاب کارروائی۔ اسحلہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ 6 عدد کلاشنکوف، ایک عدد لانگ مشین گن (سقیل)، 35 عدد میگزین اور 900 عدد کارتوس برآمد
سرکل ڈی۔ایس۔پی اتمان سالارزئی بخت منیر اور ایس۔ایچ۔او تھانہ سالارزئی بادشاہ رحمان کی نگرانی میں تھانہ سالارزئی پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 6 عدد کلاشنکوف اور ایک عدد لانگ گن/سقیل برآمد کرلیا۔ تاہم اس دوران ملزمان مکئی/ جوار فصل کا فائدہ اٹھاکر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے اور امید ہے کہ فرار شدہ ملزمان بھی بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کا شاباش دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر اور اسلحہ سمگلروں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ پولیس ہر سطح پر بھرپور کارروائی جاری رکھے گی اور امن دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر دیرپا امن ممکن نہیں، لہٰذا مشکوک افراد اور سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ علاقے کو پرامن بنایا جا سکے۔