حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
(ایس ایچ او تھانہ حیات آباد طارق خان کی اہم کارروائی، کار لفٹنگ میں ملوث منظم گینگ بے نقاب، تین ملزمان گرفتار) Home / سیاست /

(ایس ایچ او تھانہ حیات آباد طارق خان کی اہم کارروائی، کار لفٹنگ میں ملوث منظم گینگ بے نقاب، تین ملزمان گرفتار)

(ایس ایچ او تھانہ حیات آباد طارق خان کی اہم کارروائی، کار لفٹنگ میں ملوث منظم گینگ بے نقاب، تین ملزمان گرفتار)

پشاور (پ ر) کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے افسران بالا کی خصوصی ہدایات کے تحت ضلع بھر میں اسٹریٹ کرائمز، کار سنیچنگ، کار اور موٹر سائیکل لفٹنگ سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

اسی سلسلے میں ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف کی ہدایت پر ایس ڈی پی او حیات آباد سرکل محمد جنید کھرل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد طارق خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر کار لفٹنگ میں ملوث منظم گینگ کو بے نقاب کرکے تین ملزمان تاج ولی ولد ثناب گل، سراج ولد گل محمد اور سیلمان ولد حاجی ملتان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان چمکنی، شاہی بالا اور بھانہ ماڑی کے رہائشی ہیں جو حیات آباد اور گرد و نواح کے علاقوں میں کار لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

جدید سائنسی خطوط پر کی گئی تفتیش اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران کار لفٹنگ سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ان کے قبضے سے مجموعی طور پر پانچ قیمتی مسروقہ گاڑیاں برآمد کی گئیں، جن کی چابیاں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دی گئیں۔

متاثرہ شہریوں نے گاڑیاں واپس ملنے پر کیپٹل سٹی پولیس پشاور اور تھانہ حیات آباد کی کارکردگی کو سراہا۔ گرفتار ملزمان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدعیان شہاب الدین اور ناصر خان نے اپنی گاڑیاں چوری کی الگ الگ رپورٹس تھانہ حیات آباد میں درج کرائی تھیں۔ افسران بالا نے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس نے جدید تفتیشی ذرائع اور جرائم پیشہ افراد کے ڈیٹا کی مدد سے گینگ تک رسائی حاصل کی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت تاج ولی ولد ثناب گل، سراج ولد گل محمد اور سیلمان ولد حاجی ملتان کے ناموں سے ہوئی ہے۔