حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں تھانہ لوئی سم پولیس کی اہم کارروائی، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار۔ Home / سیاست /

باجوڑ میں تھانہ لوئی سم پولیس کی اہم کارروائی، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار۔

 باجوڑ میں تھانہ لوئی سم پولیس کی اہم کارروائی، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار۔

باجوڑ۔ جرائم کے روک تھام اور منشیات کے خاتمے کیلئے ضلعی پولیس کا مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں آج سرکل ڈی۔ایس۔پی خار عبدالعزیز کی نگرانی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ لوئی سم شیر زمین خان نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی۔

 کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش مسمی آفتاب خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے بند بحوالات تھانہ کیا گیا۔

ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ضلع بھر میں دیگر ایسے عناصر کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے جو نوجوان نسل کو منشیات کے زہر میں مبتلا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو منشیات کے لعنت سے پاک کرنا ضلعی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے سماج دشمن عناصر کی اطلاع پولیس کو بروقت دیں تاکہ ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔