حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں بائیکا سروس: وقت کی اہم ضرورت Home / لائف سٹائل /

باجوڑ میں بائیکا سروس: وقت کی اہم ضرورت

باجوڑ میں بائیکا سروس: وقت کی اہم ضرورت

بے روزگار نوجوانوں کے لیے سنہری موقع: باجوڑ میں بائیکا سروس کی ضرورت اور مواقع

 

تحریر: فیضان سیاف سلارزئی صدر اشاعت سوشل میڈیا ٹیم باجوڑ

 

باجوڑ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بے روزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے، جبکہ دوسری طرف ہزاروں نوجوانوں کے پاس اپنی موٹر سائیکلیں موجود ہیں، لیکن وہ ان سے روزگار حاصل کرنے کے طریقے سے ناواقف ہیں۔ پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، اور لاہور میں "بائیکا سروس" جیسی سواری سسٹمز بہت کامیاب ہیں، مگر بدقسمتی سے باجوڑ میں اب تک اس شعبے میں کسی نے قدم نہیں رکھا۔

باجوڑ میں بائیکا سروس: وقت کی اہم ضرورت

باجوڑ کے مختلف علاقوں جیسے خار، نواگئی، ماموند، عنایت کلے، راغگان، سلارزئی، چمرکنڈ، ناوگئی، ترخو، برنگ، اور گرد و نواح میں لوگوں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے۔ یہاں کے نوجوان اگر اپنی موٹر سائیکل کو بطور ذریعہ معاش استعمال کریں تو وہ ایک معقول روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔

کون کون سی روٹس منافع بخش ہو سکتی ہیں؟

خار سے: نواگئی، ماموند، سلارزئی، عنایت کلے، راغگان، ترخو، برنگ، خار ، حاجی لونگ ، منڈا ،تیمرگرہ

نواگئی سے: چمرکنڈ، لغری، ماموند، عنایت کلے

عنایت کلے سے: راغگان، برنگ، ناوگئی، سلارزئی

باجوڑ کے دیہاتی علاقوں سے: خار، نواگئی، سلارزئی، برنگ

باجوڑ میں نوجوان بائیکا سروس کو بطور روزگار کیوں نہیں اپناتے؟

1. آگاہی کی کمی: زیادہ تر نوجوانوں کو معلوم ہی نہیں کہ موٹر سائیکل سے روزگار کمایا جا سکتا ہے۔

2. معاشرتی رکاوٹیں: کچھ لوگ اسے کمتر روزگار سمجھتے ہیں، حالانکہ یہ ایک باعزت اور حلال ذریعہ معاش ہے۔

3. نظم و ضبط کی کمی: کچھ لوگ ڈسپلن کے بغیر چلانے کی کوشش کرتے ہیں، جس کی وجہ سے سروس کامیاب نہیں ہو پاتی۔

4. سرمایہ کاری نہ کرنا: اگر چند نوجوان مل کر ایک اچھی سروس شروع کریں تو یہ کامیابی کی طرف جا سکتی ہے۔

بائیکا سروس سے کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں؟

روزگار کے بہترین مواقع

گھر کے قریب کمائی کا ذریعہ

دیہاتی علاقوں کے لوگوں کے لیے آسان سفری سہولت

زیادہ اخراجات کے بغیر کم سرمائے میں کاروبار کا موقع

اگر آپ بے روزگار ہیں اور آپ کے پاس موٹر سائیکل ہے تو انتظار مت کریں!

یہ بہترین موقع ہے کہ باجوڑ کے نوجوان اپنی بائیکا سروس شروع کریں۔ جو نوجوان محنتی اور ایمانداری سے کام کریں گے، وہ روزانہ اچھی خاصی کمائی کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی سروس کو مزید کامیاب بنانے کے لیے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کریں، اور اپنی سہولت کا معیار بلند رکھیں تاکہ لوگ آپ پر اعتماد کریں۔

یہ وقت کی اہم ضرورت ہے! اگر دوسرے علاقوں میں یہ سروس کامیاب ہو سکتی ہے تو باجوڑ میں کیوں نہیں؟