لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملے کی ہڑتال آج نویں روز بھی جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹرز نے اپنے کمروں کو تالے لگا دیے ہیں جبکہ نرسز اور پیرامیڈیکس اسٹاف نے آوٹ ڈور اور پرچی کاونٹرز کو بند کر دیا ہے۔
ہڑتال کی وجہ سے لاہور کے سروسز ہسپتال، جناح ہسپتال اور دیگر اہم سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی مکمل طور پر بند ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ، گنگارام ہسپتال، چلڈرن ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں بھی او پی ڈیز بند ہیں، جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔