حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ ، ڈی سی کا آن لائن ریڈیو کھلی کچہری کا انعقاد Home / پاکستان /

باجوڑ ، ڈی سی کا آن لائن ریڈیو کھلی کچہری کا انعقاد

باجوڑ ، ڈی سی کا آن لائن ریڈیو کھلی کچہری کا انعقاد

باجوڑ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کی عوامی مسائل پر ریڈیو شمال پر آن لائن کھلی کچہری۔ تفصیلات کے مطابق حکومت خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد رفیق گنڈاپور کے ہمراہ ریڈیو شمال باجوڑ میں آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں عوام نے براہ راست فون کالز کے ذریعے اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے مختلف مسائل آمن و امان بشمول صحت، تعلیم، صفائی، اور سڑکوں کی مرمت سے تھا، جن پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور ایسے پلیٹ فارمز عوامی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے نہایت مؤثر ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے کھل کر رابطہ کریں تاکہ ان کے مسائل کا بروقت ازالہ ممکن ہو سکے