ضلع باجوڑ کے ہیڈ کواٹر خار بازار میں قبائلی عوام اور تاجروں نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے انڈیا کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی جس میں ایڈمنسٹریشن ، قبائلی عمائدین، بلدیاتی نمائندگان سمیت تاجروں اور مقامی لوگوں نے شرکت کی اور انڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر محاذ پر انڈیا کے خلاف لڑینگے آخر میں شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے