حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ٹرمپ کا یوٹرن بھارت سے تجارتی مذاکرات کا آغاز مودی سے گفتگو کا منتظر ہوں۔ٹرمپ Home / بین الاقوامی /

ٹرمپ کا یوٹرن بھارت سے تجارتی مذاکرات کا آغاز مودی سے گفتگو کا منتظر ہوں۔ٹرمپ

ٹرمپ کا یوٹرن بھارت سے تجارتی مذاکرات کا آغاز مودی سے گفتگو کا منتظر ہوں۔ٹرمپ

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت اور امریکہ کی بات چیت جاری ہے۔ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم مودی کوکئی بار تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد دوست قرار دیا تھا اور اب انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے مذاکرات کا انکشاف کیا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بہترین دوست وزیر اعظم مودی سے آنے والے ہفتوں میں گفتگو کا منتظر ہوں، یقین ہے 2 عظیم ممالک کے لیے کامیاب نتیجے پر پہنچنا مشکل نہیں ہو گا۔ ٹرمپ کے بیان کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سوشل میڈیا پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں بھی صدر ٹرمپ سے بات کرنیکا منتظر ہوں ، بھارت امریکا قریبی دوست اور فطری شراکت دار ہیں، یقین ہیات چیت تجارتی شراکت داری کے لامحدود امکانات کی راہ ہموار کرے گی۔ بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا بھارت گفت و شنید کو جلد مکمل کرنے کے لیے ہماری ٹیمیں کام کر رہی ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے خوشحال اور روشن مستقبل کیلئے عمل کر کام کریں گے۔