خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشتگردوں کا بینک پر حملہ کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے، یہ واقعہ بینک کی تترخیل برانچ پر پیش آیا جہاں ملزمان نے چوکیدار کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی، اور آخر میں عمارت نذر آتش کر دی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے کمپیوٹرز، فرنیچر اور دیگر املاک کو شدید نقصان پہنچا، بنک لوٹنے اور آگ لگانے کے اس واقعہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔