حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
جبری گمشدگیاں انکوائری کمیشن نے 103 کیسز نمٹا دیئے Home / پاکستان /

جبری گمشدگیاں انکوائری کمیشن نے 103 کیسز نمٹا دیئے

جبری گمشدگیاں انکوائری کمیشن نے 103 کیسز نمٹا دیئے

اسلام آباد۔ جبری گمشدگیوں کے معاملے پر انکوائری کمیشن نے گزشتہ ماہ اگست ) میں 103 کیسز نمٹا دیئے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2011 سے اگست 2025 کے درمیان کل 10 ہزار 618 مقدمات کمیشن کے پاس آئے جن میں سے 8 ہزار 873 نمٹائے جاچکے ہیں۔ یوں اب تک مجموعی کیسز کا 83.56 فیصد فیصلہ کیا جاچکا ہے۔ کمیشن نے نمٹائے گئے کیسز میں 6 ہزار 1809 اپتا افراد کا سراغ لگایا، تاہم اب بھی ایک ہزار 745 مقدمات اسلام آباد، کراچی، لاہور اور کوئٹہ کی رجسٹریوں میں زیر تفتیش ہیں۔ کمیشن کی خیبر پختو نخوار جٹری بھی رواں ماہ کے تیسرے ہفتے فعال ہونے کا امکان ہے۔ کمیشن نے بذریعہ ویڈیولنک مقدمات کی سماعت کا کامیاب آغاز بھی کر دیا ہے جس سے گمشدہ افراد کے خاندانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو سفر کے اخراجات اور وقت کی بچت ہوگی ۔ کمیشن کے چیئر مین جسٹس سیدار شد حسین شاہ متاثرہ خاندانوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور مقدمات کو تیز رفتار نمٹانے کیلئے مختلف شہروں کے دورے بھی کر رہے ہیں۔