برطانوی حکومت نے حال ہی میں ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت تقریباً 1,30,000 غیر ملکی طلبہ اور ان کے اہل خانہ کو براہ راست ای میلز اور ٹیکسٹ پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔ ان پیغامات میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد ملک نہیں چھوڑا گیا تو انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔ - ہوم آفس کے مطابق، حالیہ برسوں میں ایسے طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو ویزہ ختم ہونے کے بعد پناہ کی درخواست دیتے ہیں، جسے "تشویشناک" قرار دیا گیا - ای میلز میں طلبہ کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ان کے پاس برطانیہ میں رہنے کا قانونی حق نہیں ہے تو انہیں ملک چھوڑنا ہوگا، ورنہ انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا- حکومت نے حال ہی میں پوسٹ اسٹڈی ورک ویزہ کی مدت کو دو سال سے کم کر کے 18 ماہ کر دیا ہے- اگر آپ کا ویزہ ختم ہونے والا ہے یا ختم ہو چکا ہے تو فوری طور پر برطانیہ چھوڑنے کی منصوبہ بندی کریں اگر آپ نے ویزہ میں توسیع یا کسی اور امیگریشن اجازت کے لیے درخواست دی ہے تو اس کا فیصلہ آنے تک آپ کا قیام قانونی سمجھا جائے گا، بشرطیکہ درخواست ویزہ ختم ہونے سے پہلے دی گئی ہو