ہلال احمر پاکستان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس باجوڑ نے انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کی تعاون سے تحصیل ماموند کے متاثرین کے لیے باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
آ ج کیمپ کے دوران 250 افراد کو طبی امداد اور دوائیاں فراہم کی گئ۔ جس میں 103 خواتین، 67 مرد اور 80 بچے شامل تھے۔ مزید علاج کیلئے 3 افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کی گئی۔