حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
یونیورسٹی آف ملاکنڈ نے ایم اے/ایم ایس سی سالانہ اور بی اے / بی ایس سی ضمنی امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا Home / لائف سٹائل /

یونیورسٹی آف ملاکنڈ نے ایم اے/ایم ایس سی سالانہ اور بی اے / بی ایس سی ضمنی امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا

یونیورسٹی آف ملاکنڈ نے ایم اے/ایم ایس سی سالانہ اور بی اے / بی ایس سی ضمنی امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا

یونیورسٹی آف ملاکنڈ نے MA/MSc سالانہ امتحانات  اور BA/BSc ضمنی امتحانات کانیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ امتحانات منگل، 16 ستمبر 2025 سے شروع ہوں گے۔کنٹرولر امتحانات کے دفتر سے جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام امیدواروں کی رول نمبر سلپس بذریعہ ڈاک بھیج دی گئی ہیں۔ تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی قریبی پوسٹ آفس سے رابطہ کریں اور اپنی رول نمبر سلپ وصول کریں۔ مزید برآں، یونیورسٹی نے تمام امیدواروں کی سہولت کے لیے رول نمبر سلپس اپنی آفیشل ویب سائٹ www.uom.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کر دی ہیں، جہاں امیدوار اپنے نام اور والد کے نام کے ذریعے سلپ حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر کسی امیدوار کو 12 ستمبر 2025 تک رول نمبر سلپ موصول نہ ہو، تو وہامتحان سے قبل یونیورسٹی کے امتحانی سیکشن سے دفتری اوقات میں فوری رابطہ کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔