حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
لوئر دیر: اوچ میں ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا Home / پاکستان /

لوئر دیر: اوچ میں ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا

لوئر دیر: اوچ میں ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا

تفصیلات کے مطابق اوچ تازہ گرام کا رہائشی ضیاءالرحمان مورخہ 4 ستمبر کو اپنے موبائل شاپ جا رہا تھا کہ جنگو کے مقام پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے قتل کیا۔ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر دیر عبدالسلام خالد نے ایس پی انویسٹی گیشن رشید خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی فخرعالم خان،ایس ایچ او تھانہ اوچ ادریس خان ، تفتیشی آفیسر محمداسلام اور دیگر افیسرز پر مشتمل ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی۔
اوچ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔ 
پولیس ٹیم نے جدید سائنسی بنیادوں پر انتہائی مہارت سے تحقیقات جاری رکھیں اور بالآخر اصل ملزم تک رسائی حاصل کر لی۔
پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلال ولد محمد زمان سکنہ جنگو تازہ گرام کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول کی جانب سے مسلسل بلیک میلنگ اور ناجائز مطالبات کے باعث اس نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔
کیس کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ضلعی پولیس لوئر دیر عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے