حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں 8 ماہ میں 51 کان کن جاں بحق Home / پاکستان /

بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں 8 ماہ میں 51 کان کن جاں بحق

بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں 8 ماہ میں 51 کان کن جاں بحق


بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں حادثات کا سلسلہ رک نہ سکا، رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران صوبے کی کوئلہ کانوں میں ہونے والے مختلف حادثات میں 51 کان کن لقمہ اجل بنے جبکہ 30 سے زائد کان کن زخمی ہوئے۔ محکمہ معدنیات کے اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں حادثات کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 8 ماہ کے دوران کوئلےکی کانوں میں زہریلی گیس بھرنے،گیس دھماکے، تودہ گرنے اور ٹرالی لگنے کے واقعات میں 51کان کن جاں بحق جب کہ 30 زخمی ہوچکے ہیں۔