پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 913خالی نشستوں پر تیسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات 19اکتوبر کو ہوں گے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں نیبر ہڈ اور ویلج کونسلوں میں مختلف کیٹگریز کی 913خالی نشستوں پر تیسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تقرری کا اعلامیہ بھی جاری کیاگیا ،ریٹرننگ افسران 8 ستمبر 2025 کو پبلک نوٹس جاری کریں گے ۔جاری اعلامیہ کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے سلسلہ10ستمبر سے شروع ہوگا جو 12ستمبر 2025 تک جاری رہے گا جبکہ15ستمبر2025کوکاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی ۔کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 16ستمبر سے 18ستمبر جبکہ 19ستمبر2025 کو کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے والے امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔اسی طرح کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 20،22 اور23 ستمبر2025 تک داخل کی جاسکیں گی جبکہ اپیلوں پر فیصلہ سے26 ستمبر 2025 تک کیاجائے گا ۔امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی سے 29 ستمبر 2025تک واپس لے سکیں گے،30 ستمبر 2025کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے ان کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے جبکہ پولنگ 19 اکتوبر 2025 کو ہوگی۔