وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے باجوڑ سیلاب متاثرین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کردی گئی۔ فی کس 20 لاکھ روپے کی چیکس دی گئی۔ 12 متاثرہ خاندانوں میں چیکس تقسیم کئے گئے جبکہ مزید 9 افراد میں بھی بہت جلد چیکس تقسیم کئے جائیں گے۔
ان خیالات کااظہار سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان ، مشیر وزیر اعظم مبارک زیب خان نے باجوڑ کے تحصیل سلارزئی سے تعلق رکھنے والےسیلاب متاثرین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایک خصوصی تقریب سول کالونی خار میں منعقدکی گئی ۔
جس میں مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان ، آمیر جمعیت علمائے اسلام و سابق سینیٹر مولانا عبدالرشید ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرحاجی گل کریم خان ، وحید الدین خان ، اور ن لیگ کے ضلعی قائدین موجود تھے۔ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے دورہ باجوڑ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی اور تقریب سے خطاب کیا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ باجوڑ کایہ دورہ سرکاری حیثیت سے کر رہا ہوں۔ پچھلا دورہ نجی تھا۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس خطے میں امن ائے اور اگلے مرتبہ ہم کسی خوشی کے موقع پر آئیں۔ ہم باجو ڑکے متاثرین کیساتھ کھڑے ہیں اور انشاء اللہ ان کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔ یہ معاوضوں انسانی جانوں کا نعم البدل تو نہیں ہوسکتا لیکن انہیں یہ احساس دلانا ہے کہ وفاقی حکومت اور ہم آپ کے غم دکھ اور درد میں شریک ہیں۔ ہماری خواہش کہ دوسرے صوبوں اور شہروں سے لوگ یہاں آئے۔ کیونکہ ماضی میں روابط نہ ہونے کیوجہ سے یہاں کے عوام کیساتھ دوریاں پیدا ہوئی۔