حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا باجوڑ کا خصوصی دورہ Home / پاکستان /

باجوڑ۔سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا باجوڑ کا خصوصی دورہ

باجوڑ۔سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا باجوڑ کا خصوصی دورہ

باجوڑ۔سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا باجوڑ کا خصوصی دورہ۔ متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان۔ باجوڑ میں ہفتے کا دن ایک یادگار موقع میں بدل گیا جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے علاقے کا خصوصی دورہ کیا۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود عوام کی بڑی تعداد اپنے محبوب کرکٹر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے امڈ آئی۔ آفریدی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کی آمد پر ہر چہرے پر خوشی کے رنگ نمایاں تھے۔دورے کے دوران شاہد آفریدی نے گورنمنٹ کامرس کالج میں قائم متاثرین کیمپ کا معائنہ کیا، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا، جس پر متاثرہ خاندانوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔شاہد آفریدی نے باجوڑ کی خواتین اور لڑکیوں کے لیے ایک وکیشنل سنٹر قائم …