حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی شناخت کا عکاس نیا لوگو منظور کرلیا Home / کھیل /

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی شناخت کا عکاس نیا لوگو منظور کرلیا

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی شناخت کا عکاس نیا لوگو منظور کرلیا

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی شناخت کا عکاس نیا لوگو منظور کرلیا، پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی کی قیادت میں کام کرنے والی پی ایف ایف نے نیا لوگو منتخب کرتے ہوئے اس بات کو خاص طور پر پیش نظر رکھا ہے کہ اس میں پاکستان کی شناخت اور ورثہ کی جھلک نظر آئے، محسن گیلانی کا کہنا ہے کہ اس سے قبل استعمال کیا جانے والا لوگو پاکستان کے جذبہ، ثقافت اور عالمی سطح پر تاثر کو حقیقی معنوں میں اجاگر نہیں کرتا، ہمیں ایک ایسے لوگو کی ضرورت محسوس ہوئی جو ورثہ اور مستقبل کے بلند عزائم کی ترجمانی کرے۔پاکستان فٹبال کے سپانسرز بھی توقع کر رہے تھے کہ ایک ایسا لوگو سامنے آئے جو پاکستان فٹبال کی مستقبل کیلئے خواہشات کو ظاہر  کرے،  پی ایف ایف کی  فٹبال کو  ملکی اور انٹرنیشنل سطح پر روشن مستقبل کی جانب گامزن کرنے کی کاوشوں میں نیا لوگو ایک اہم قدم اور علامت کے طور پر یادگار رہے گا۔