کابل ( نیوز انٹرنیشنل) قطر کی نائب وزیر خارجہ مریم بنت علی ناصر المسند چار طیاروں پر مشتمل قطری انسانی ہمدردی کی امداد کے ساتھ افغانستان پہنچ گئیں۔
قطر کی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ امدادی سامان امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی خصوصی ہدایت پر بھجوایا گیا ہے۔ امدادی مشن کی قیادت نائب وزیر خارجہ مریم بنت علی ناصر المسند نے ایک بین الاقوامی ریسکیو اور ریلیف ٹیم کی معاونت سے کی۔
اعداد و شمار کے مطابق اس امدادی سامان میں دو موبائل ہیلتھ سینٹرز، ضروری ادویات، غذائی اشیاء اور ہنگامی پناہ گاہ کا سامان شامل ہے۔ حکام کے مطابق یہ امداد حالیہ زلزلے سے متاثرہ تقریباً 11 ہزار افراد کو فوری ریلیف فراہم کرے گی۔
یاد رہے کہ یہ وہی جہاز ہے جس میں قطر سے طالبان آکر افغانستان پر قبضہ کیا اسلئے عرب ممالک میں قطر اب طالبان کا سب سے بڑا سپورٹر ہے