حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بنوں: ایف سی لائن دھماکے کے دوسرے روز بھی فضا سوگوار Home / پاکستان /

بنوں: ایف سی لائن دھماکے کے دوسرے روز بھی فضا سوگوار

بنوں: ایف سی لائن دھماکے کے دوسرے روز بھی فضا سوگوار

بنوں: ایف سی لائن دھماکے کے دوسرے روز بھی فضا سوگوار رہی اور شہریوں نے امدادی سرگرمیوں میں لیا جبکہ متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آتے رہے ، دھماکے نے قریبی آبادی اور دکانوں میں شدید تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں مکانات، دکانیں اور ایک بڑی مارکیٹ ملبے کا ڈھیر بن گئیں عینی شاہدین کے مطابق ایف سی لائن کے بالمقابل ویلج کونسل چیئرمین شریف اللہ کی موٹر سائیکل بارگین مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جس میں دو کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر شکیل خان ایڈووکیٹ کا گھر، قریب واقع ریسٹورنٹ اور متعدد دکانیں بھی متاثر ہوئیں ، ابتدائی اندازوں کے مطابق اس دھماکے میں عام شہریوں کا مجموعی مالی نقصان پانچ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔