حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔ متاثرین سے غیر قانونی کٹوتی میں ملوث ملزمان گرفتار Home / پاکستان /

باجوڑ۔ متاثرین سے غیر قانونی کٹوتی میں ملوث ملزمان گرفتار

ایڈیٹر - 03/09/2025
باجوڑ۔ متاثرین سے غیر قانونی کٹوتی میں ملوث ملزمان گرفتار

باجوڑ۔ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی سخت کارروائی، بے گھر افراد سے غیر قانونی وصولیوں میں ملوث ریٹیلرز گرفتار۔گزشتہ روز بے گھر افراد (TDPs) کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی ارشاد الحق نے ایسے ریٹیلرز کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جو متاثرہ خاندانوں سے غیر قانونی طور پر رقم وصولی اور نکالنے میں ملوث پائے گئے۔متعلقہ پولیس نے پانچ ملزمان (ریٹیلرز) کو گرفتار کر کے اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی کے روبرو پیش کیا۔ ملزمان کو سختی سے تنبیہ کی گئی کہ آئندہ اس نوعیت کی غیر قانونی سرگرمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ مزید برآں، ان پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا تاکہ مستقبل میں اس عمل کی سختی سے روک تھام کی جا سکے۔