7 ستمبر کو حیات آباد میں کسی غیر مذہبی پروگرام کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈی جی پی ڈی اے اور سی سی پی او پشاور کی یقین دہانی
حیات آباد میں ربیع الاول کے مقدس مہینے میں ڈی جے پروگرام کے انعقاد کی خبروں پر عوامی ردِعمل کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس حرکت میں آ گئے۔
ڈی جی پی ڈی اے پشاور اور سی سی پی او پشاور نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور واضح طور پر یقین دہانی کرائی کہ 7 ستمبر کو کسی بھی قسم کے غیر مذہبی اور غیر اخلاقی پروگرام کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور نہ ہی ایسے پروگرامز منعقد ہونے دیے جائیں گے۔
ڈی جی پی ڈی اے اور سی سی پی او پشاور کی شکر گزار ہیں جنہوں نے بروقت ایکشن لیا اور عوامی تشویش کو دور کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے عناصر کو قرار واقعی سزا دیں جو مقدس مہینے میں فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مذہبی و سماجی حلقوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی ربیع الاول جیسے مقدس مہینے میں کسی بھی غیر شرعی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا