برطانوی حکومت نے ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی ملک میں مقیم رہنے والے طلبہ کے خلاف باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق حکومت نے غیر ملکی طلبہ کو خبردار کیاکہ ویزہ کی مدت ختم ہونےکے بعد قیام کی صورت میں انہیں ملک سے نکال دیا جائےگا۔ حکومت نے اس اقدام کوبین الاقوامی طلبہ میں ویزہ مدت ختم ہونے کے بعد پناہ کی درخواستوں میں تشویشناک اضافے کا ردعمل قرار دیا ہے