افغانستان میں خوفناک زلزلے سے تقریباً 800 افراد شہید اور 2800 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ترجمان افغان حکومت نے کہا کہ صوبے کنڑ میں زلزلے سے 3 گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے، صوبے میں زلزلے سے 610 افراد شہید اور 1300 زخمی ہوئے ہیں۔
افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبے ننگرہار میں زلزلے سے 12 افراد ہلاک اور 255 زخمی ہوئے ہیں، زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
افغانستان کے خبر رساں ادارے خاما پریس کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 47 منٹ پر آیا تھا۔