حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ضلع مہمند: قوم بادیم زئی کا پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان Home / لائف سٹائل /

ضلع مہمند: قوم بادیم زئی کا پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان

ضلع مہمند: قوم بادیم زئی کا پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان

ضلع مہمند: قوم بادیم زئی کا پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان!!

ضلع مہمند، تحصیل صافی قوم بادیم زئی نے باغ ماربل پہاڑ تنازعہ اور اس سے جڑے معاملات پر سخت احتجاج کرتے ہوئے آئندہ شروع ہونے والی پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

قوم کے مشران کا کہنا ہے کہ اے سی اپرمہمند عثمان حمزہ (ماربل مائن ٹھیکیدار) کی جانب سے درج کردہ مبینہ جعلی مقدمے میں ان کے باعزت مشران کو چار سال تک بامشقت قید میں رکھنا چاہتے تھے، تاہم عدالت نے صرف چار دن کے اندر ہی انہیں بری کردیا۔ مشران کے مطابق یہ رویہ ذاتی عناد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی عکاسی کرتا ہے۔

قوم نے مزید کہا کہ اگرچہ ڈپٹی کمشنر مہمند یاسر حسن اپنی ایمانداری اور خوداعتمادی کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں، تاہم اے سی اپرمہمند عثمان حمزہ کی مجرمانہ غفلت پر خاموشی اختیار کرنے سے ان کی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے۔

اس ناانصافی کے ردعمل میں، بروز پیر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے کی توثیق دو روز قبل منعقدہ گرینڈ جرگہ میں متفقہ طور پر کی گئی۔

یاد رہے کہ کمشنر پشاور ریاض مسعود نے قبائلی ضلع مہمند کے ماربل کانوں میں مداخلت کے لیے اے سی ہیڈ کوارٹر عثمان حمزہ کو اپنا مشیر مقرر کیا ہے، جس پر عوامی و قبائلی حلقوں میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔