باجوڑ میں تھانہ لوئی ماموند پر دہشت گردوں نے ڈرون سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک مقامی شخص زخمی ہواہے۔ ہفتہ کے دن سہ پہر چار بجے تھانہ لوئی ماموند پر ڈرون حملہ ہوا جس کی گولی تھانے کے صحن میں بلاسٹ ہوئی۔ جس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد حبیب اور ایک سویلین نجیب اللہ ولد محمد زمین سکنہ لغڑئی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا ہے۔ اس کے علاؤہ گزشتہ رات گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ گزشتہ رات کو تحصیل لوئی ماموند کے علاقے گوہاٹی میں آبادی پر ماٹر گولہ لگنے سے ایک شخص شاکر اللہ شہید جبکہ ایک شخص نیاز محمد زخمی ہوگئے۔ زخمی کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔ شہید شاکیر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ دوسرے جانب تحصیل لوئی ماموند کے مختلف علاقوں غاخی، نختر اور گواٹی سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے