باجوڑ خار سول کالونی میں سیاسی قائدین اور قبائلی عمائدین پر مشتمل گرینڈ جرگہ منعقد ہوا ہے۔ اس جرگے میں صوبائی اسمبلی کے اراکین سمیت مختلف قبائلی مشران نے شرکت کی۔ جرگے نے حکومت کو ایک ہفتے کا ڈیڈ لائین دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی سول کالونی خار کے ماڈل سکول ہال میں گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں سیاسی قائدین اور قبائلی عمائدین کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی کے اراکین انورزیب خان، ڈاکٹر حمید، نثار باز اور اجمل خان نے بھی شرکت کی۔جرگے میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ امن جرگہ قیام امن کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔شرکا نے حکومت کو سات دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہفتے میں اس مسئلے کا کوئی مثبت حل نہ نکالا گیا اور جرگے کو مطمئن نہ کیا گیا، تو احتجاج اور دھرنے کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ متاثرین کے رہائش اور سہولیات کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، اور جو خاندان نئے علاقے خالی کر رہے ہیں، ان کے لیے پہلے سے رہائش کا مناسب بندوبست یقینی بنایا جائے