حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
تھانہ پنڈیالی کی حدود میں عسکریت پسندوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن Home / پاکستان /

تھانہ پنڈیالی کی حدود میں عسکریت پسندوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن

ایڈیٹر - 31/08/2025
تھانہ پنڈیالی کی حدود میں عسکریت پسندوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن

ضلع مہمند کے تھانہ پنڈیالی کی حدود میں واقع علاقے دویزی انزری میاں گان میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے عسکریت پسندوں کے خلاف ایک کامیاب سرچ اینڈ ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ اس دوران پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے غیر معمولی جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔


 

ڈی پی او مہمند اکرام اللہ (PSP) نے فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے خود صبح سے شام تک آپریشن کی نگرانی کی۔ آپریشن میں ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) قاضی عصمت، ڈی ایس پی سرکل پنڈیالی دلاور شاہ، ایس ایچ او تھانہ پنڈیالی، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دیگر پولیس جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔


 

عسکریت پسندوں نے پولیس پارٹی پر بزدلانہ فائرنگ کی، تاہم پولیس جوانوں نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کو منہ توڑ جواب دیا، جس کے نتیجے میں ملزمان میدان چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ ان کے ٹھکانوں کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ آپریشن کے بعد علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے کر کلیئر کر دیا ہے اور مزید سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں مکمل امن یقینی بنایا جا سکے۔