باجوڑ: اینتھراکس بیماری سے متاثرہ جانوروں کیلئے ویکسنیشن کا آغاز۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی زیر نگرانی اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک باجوڑ کی ہدایت پر گاؤں مہارم غنڈئی تحصیل خار میں اینتھراکس کی بیماری پھیلنے کی اطلاع ملنے پرمحکمہ لائیو سٹاک نے فوری طور پر متاثرہ علاقے میں موبائل ویٹرنری کلینک کو ویکسینیشن کیلئے متحرک کر دیا۔ ڈاکٹر لعل مرجان کے زیر نگرانی میں بیماری پر قابو پانے کے لیے جانوروں کی ہنگامی ویکسینیشن ترجیحی بنیاد پر کی گئی۔ ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ، کسانوں اور مقامی کمیونٹی کے ساتھ آگاہی کے سیشنز کا انعقاد کیا گیا تاکہ انہیں اینتھراکس کے خطرات، اس کی منتقلی کے طریقوں، اور جانوروں اور انسانی صحت دونوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ مو بائیل ویٹرنری ٹیم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویٹرنری پبلک ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق تمام سرگرمیاں سختی سے کی جائیں۔