بلوچستان سے اندرون ملک کے لئے ٹرین سروس معطل کردی گئی ۔ریلوے ذرائع کے مطابق ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث ٹرین سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل منسوخ کر دی گئی ۔ مسافروں کو کرایہ مکمل طور پر ریفنڈ کیا جائے گا، پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی روہڑی اورجیکب آباد سے منسوخ کردیاگیا۔