حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
دریائے راوی اور چناب کے ریلے مزید پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔ ڈی جی Home / پاکستان /

دریائے راوی اور چناب کے ریلے مزید پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔ ڈی جی

ایڈیٹر - 30/08/2025
دریائے راوی اور چناب کے ریلے مزید پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔ ڈی جی

ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب کے تینوں دریاؤں پر پانی کا بہاؤ بہت تیز ہے، چناب اور راوی کا ریلا مزید پریشان کر سکتا ہے۔

لاہور میں پریس سیلاب کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ ہیڈ مرالہ پر ایک لاکھ 75 ہزار کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا جبکہ تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے، تریموں کے مقام پر کل صبح تقریباً 8 لاکھ 30 ہزار کیوسک پانی گزرنے کا امکان ہے۔

عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ تریموں سے پانی ہیڈ محمد والا پر پہنچے گا، جو کبیر والا کے مقام سے ہوتا ہوا چناب میں مل جائےگا، دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر 2 لاکھ کیوسک کا ریلا پہنچ چکا ہے، بلوکی میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 20 ہزار کیوسک پر پہنچ کر کم ہونےکا امکان ہے۔