حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
موجودہ صورتحال کے باوجود پی ٹی آئی مشکلات سے نکلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، عمیر نیازی Home / سیاست /

موجودہ صورتحال کے باوجود پی ٹی آئی مشکلات سے نکلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، عمیر نیازی

موجودہ صورتحال کے باوجود پی ٹی آئی مشکلات سے نکلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، عمیر نیازی

اے بی این نیوز کے پروگرام ڈی بیٹ ایٹ 8 میں گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ
سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے عمیر نیازی نے بتایا کہ پی ٹی آئی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے چکی ہے کیونکہ ان کمیٹیوں میں پارٹی کو مؤثر طریقے سے کام کرنے کا موقع نہیں دیا جا رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہیومن رائٹس کمیٹی کے ریکارڈ منگوائے گئے تو رپورٹ کمیٹی کے بجائے براہ راست اسمبلی میں پیش کر دی گئی، جو پارلیمانی روایات کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ پارٹی کے اندر کچھ تحفظات موجود ہیں لیکن فیصلے سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے کیے جاتے ہیں۔ فلڈز اور معاشی بحران جیسے مسائل بھی بڑی رکاوٹ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے فیصلے اصولی بنیادوں پر ہوتے ہیں اور یہ تاثر غلط ہے کہ وہ اپنے قریبی لوگوں کو کسی بھی صورت تحفظ دیتے ہیں۔

عمیر نیازی نے کہا کہ زمین ایک محدود وسیلہ ہے اور اسے اندھا دھند کنکریٹ سے بھرنے کے بجائے ورٹیکل ڈویلپمنٹ یعنی بلند عمارتوں کی صورت میں استعمال کیا جانا چاہیے جیسا کہ دنیا بھر میں ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پارٹی اپنی سیاسی حکمتِ عملی طے کرے گی اور موجودہ صورتحال کے باوجود پی ٹی آئی مشکلات سے نکلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔